Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

بالائی علاقوں میں برف باری،ملکہ کوہسار مری میں درجہ حرارت منفی 5

Share

اسلام آباد: :(روزنامہ سر گرم) بالائی علاقوں میں برف باری نے ٹھنڈ مزید بڑھا دی ،ملکہ کوہسار مری میں درجہ حرارت  منفی 5 تک پہنچ گیا ہے.

مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی، مری میں ہونے والی  برف باری کے باعث مختلف مقامات پر سیاح پھنس گئے۔

اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنز مری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے، متعدد فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور  مزید کام جاری ہے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی ٹھنڈیانی میں شدید برف باری  ہوئی ہے جس سے  مقامی آبادیوں کے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تاہم ریسکیو اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبرفباری سے بند  بیشترراستے کھول دئیےہیں۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image