Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

برطانوی اسپیشل اسکواڈ کا اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے بڑا فیصلہ

Share

حماس کی حراست میں موجود یرغمالیوں کو بچانے کے لیے برطانوی اسپیشل ایئر اسکواڈ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ممکنہ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جن اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا گیا ہے ان میں 10 برطانوی شہری بھی ہیں، ان سب کو بازیاب کرانے کے لئے ممکنہ کارروائی کے حوالے سے اسپشل ایئر اسکواڈ اسرائیلی فوج کے علاوہ امریکہ کی ڈیلٹا فورس کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ حماس کی جانب سے یر غمال بنائے افراد میں بہت سے افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، جن کے بارے میں اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں سرنگوں اور دیگر مقامات پر رکھا گیا ہے۔

فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں بننے والی صورت حال کی وجہ سے اسپیشل اسکواڈ کی تیاریوں میں تیزی آئی ہے۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ 2011 سے لے کر اب تک اسپیشل فورسز نے تین ریسکیو مشنز پر کام کیا ہے۔ یہ کارروائیاں کینیا، نائجیریا اور یمن میں کی گئیں۔

اس سے قبل حماس کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی میں قید تیرہ اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عزالدین القسام بریگیڈ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا جن میں تیرہ قیدی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ حماس نے ڈیرھ سو سے زائد اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حماس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں آبادی پر بمباری کی تو وہ یرغمالیوں کو ہلاک کر دیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image