Sargaram | Newspaper

جمعہ 10 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان

Share

برطانیہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نگرانی کا طیارہ اور 2 رائل نیوی کے جہاز مشرقی بحیرہ روم بھیجےگا۔

اس کے علاوہ امریکا نے اسرائیل چھوڑنے کےخواہش مند اپنے شہریوں کے لیے آج سے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے جس کیلئے امریکی وزیر دفاع آج اسرائیل پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں تنازع پھیلنے سے روکنے کے لیے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے اردن پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل فلسطین کشیدگی پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ تنازع کا مرکز ہے، فلسطینی عوام کو انصاف نہ ملنا اس تنازع کی وجہ بنا، شہریوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی چین مخالفت کرتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image