Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب

Share

بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی۔

ہندوستانی ادویات بنانے والی کمپنی Intas امریکہ کے لیےکینسرکی دوائیں بنا رہی تھی، اس کمپنی کے معیار میں شدید کمی سامنے آئی۔

ہندوستانی فارماکامعیاردن بدن گرتا جا رہا ہے،حال ہی میں امریکہ نےبھارت کے فارماسوٹیکل سسٹم کی خرابیوں کے باعث چین سے دواؤں کے لیےرابطہ کیا۔

نکی ایشیاء کےمطابق بھارت کی ناقص ریگولیٹری نگرانی،اینالاگ پریکٹس اورڈیٹا کی سالمیت کےمسائل کی وجہ سےسینکڑوں بچوں موت کا شکار ہو رہے ہیں،بچوں میں غیر معیاری کھانسی کےشربت سے اموات اور عالمی منشیات کی تجارت بھارت میں ایک نیا موڑ لے رہی ہے،

امریکی معالجین کا کہنا ہےکہ کینسر کی دوائیوں کی کمی ہزاروں اموات کا باعث بن سکتی ہے،اس بحران نےواشنگٹن کوچین کا رخ کرنے پرمجبورکردیا ہے جسکے لیے چینی فارماسیوٹیکل کو اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کےانسپکٹرز کی ایک ٹیم مغربی ہندوستان میں ایک دوا ساز فیکٹری کی چھان بین کررہی تھی جس دوران یہ سب معاملات سامنے آئے۔

مینوفیکچرنگ اورڈرگ ٹیسٹنگ کے اعدادوشمار سےیہ ظاہر ہوا کہ Intas کے ایگزیکٹوز نےڈیٹا میں ہیرا پھیری کی اور اسے چھپانے کی کوشش کی۔

ٹیسٹنگ کےچھ ماہ بعد ایف ڈی اے نےادویات کو ملاوٹ والی قرار دیا اور پلانٹ سے درآمدات روک دی جس سے امریکہ میں کینسر سے زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی

گزشتہ 10 سالوں میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کوالٹی کنٹرول میں کوتاہیوں کےلیےکئی بھارتی دوا ساز کمپنیوں کو بلاک کیا۔

ڈاکٹرریڈیز لیبارٹریزجو کہ بھارت کی سب سےبڑی کمپنی ہےکو بھی یو ایس ایف ڈی اے کی جانب سےوارننگ دی گئی،بھارتی دواسازکمپنیوں پرتحفظات ہونےکی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم مغربی ہندوستان میں دوا ساز فیکٹری کی چھان بین کے لیے گئی

امریکہ کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کا بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی چیکنگ کے دوران ناقص حکمت عملی کا پول کھل گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image