Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ، مونس الہٰی اشتہاری قرار

Share

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں  کرپشن کیس میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو مونس الٰہی کی منقولہ و غیر منقولہ جاٸیداد سے متعلقہ تفصیلی رپورٹ 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 88 سی آر پی سی کے تحت جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

نیب نے چوہدری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے سے متعلقہ درخواست داٸر کر رکھی تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image