Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہو گی: جوبائیڈن

Share

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے واضح طور پر کہہ دیا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا فائدہ حماس کو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بمباری اور بھوک و پیاس میں گِھرے فلسطینیوں کے لیے فوری امن کے امکانات معدوم ہوگئے۔

یورپی فارن پالیسی چیف کا جنگ بندی کی حمایت پر زور

دوسری جانب یورپی فارن پالیسی چیف ہاؤزے بوریل نے رکن ملکوں سے امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا ہے۔

غزہ: ایندھن کی فراہمی مکمل بند، اسپتالوں میں بجلی معطل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد 9 اکتوبر سے غزہ کو ایندھن کی فراہمی مکمل بند ہے جس کے باعث اسپتالوں میں بجلی  معطل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

مقامی ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ الشفا اسپتال بند ہوا تو اجتماعی قبر بن جائے گا۔

ادھر پانی و خوراک کی قلت سے فلسطینی کرب میں مبتلا ہیں اور اب تک صرف 34 امدادی ٹرک ہی غزہ میں داخل ہو سکے ہیں۔

اسماعیل ہانیہ کی اسلامی ممالک سے مداخلت کی اپیل

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اسلامی اور عرب ملکوں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کتنے بچے اور عورتیں مرنے کا انتظار کریں گے۔

فرانسیسی صدر اسرائیل پہنچ گئے

دوسری جانب اسرائیلیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانسیسی صدر میکرون اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image