Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

تنظیم شباب ملی کیری صرافالی کی طرف سے آزاد امیدوار سردار یاسر کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

Share

گلیات(روزنامہ سر گرم) اہلیان کیری صرافالی نے آزاد امیدوار سردار یاسر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،تنظیم شباب ملی کی طرف سے آزاد امیدوار سردار یاسر کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام علاقہ اور تنظیم شباب ملی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ ناظم اعلی تنظیم شباب ملی سردار فضل رازق بزمی بابو نذر ، سردار فیاض،سردار ایاز ، ناصر آصف، تنظیم کے وزیر اطلارات و تعلقات،سردار چن زیب سلفی، سردار امجد ،سردار جنید پرویز سمیت شباب ملکی کیری صرافیالی کے جملہ اراکین ، عہدیداران ،ذمہ داران اور معززین علاقہ سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں سے سردار یاسر کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا، سردار یاسر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرونگا ، حلقہ کو محرومیوں میں رکھنے والوں کا حساب کا وقت آ گیاہے۔ انہوں نے کہا میں نے ابھی ایک ہفتہ ہو انتخابی مہم چلائی ہے ، پورے حلقہ کے عوام میرے ساتھ چل پڑے اور ہر یونین کونسل سے نوجوان رابطہ کر کے میرے پروگرام رکھ کر حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، سوشل میڈیا اور میڈیا کے دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے انتخابی مہم کو چار چاند لگائے، انہوں نے کہا میں الیکشن جیت کر سب سے پہلے سکول کو اپ گریڈ کرونگا ، فاروق اعظم موڑ سے کیری تک سڑک کو پختہ کرونگا ، اگر ہار گیا تو پھر بھی آپ کے کام کر کے دکھاوں گا، انشاء اللہ ، مجھے کام کرانا آتا ہے ، سابق وزیر نے 15سال حلقہ کے ضائع کر دئیے،پورے ملک میں 70سال سے نظام تبدیل نہیں ہوا، وہ لوگ ایوان میں آ جاتے ہیں ہم کو چاہئے کہ ان پرانے کرپشن مافیا کو مسترد کریں اور نئے چہروں کو لانا چاہئے، میں مزدور ہوں مزدور کا بیٹا ہوں آپ کے مسائل جتنا میں سمجھتا ہوں اتنا سونے کا چمچ لیکر پیدا ہونے والا نہیں کرسکتا ہوں ، انشاء اللہ 8فروری کو عوام کے ان جماعتوں کے چنگل سے ہمیشہ کیلئے آزاد کرو دونگا، کیری صرافالی کے نوجوانوں اور معززین کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے ہمیں اتنی بڑی عزت سے نوازا۔اس موقع پر شباب ملی کے عہدیداران ، ناظم اعلی تنظیم شباب ملی سردار فضل رازق بزمی بابو نذر ، سردار فیاض،سردار ایاز ، ناصر آصف، تنظیم کے وزیر اطلارات و تعلقات،سردار چن زیب سلفی، سردار امجد ،سردار جنید پرویز و دیگر نے سردار یاسر کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image