Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

تھانے کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

اس سے قبل فروری میں ہونے والی سماعت میں عدالتی حکم پر پراسیکیوشن کے وکیل نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ملوث پائی گئی ہیں۔

مقدمے کے ریکارڈ میں بتایا گیا تھا کہ ملزمہ بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے میں ملوث ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image