Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

جدہ ہزارہ کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے پروقار تقریب

Share

جدہہزارہ کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے پروقار تقریب
جدہ (نورالحسن گجر سے)ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہزارہ کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں دیار غیر میں مقیم ہزارے وال کمیونٹی نے شرکت کی اور ہزارہ کا کلچر اجاگر کیا۔ایچ او پی ایف کی جانب سے ہزارہ کے کلچر کو اجاگر کرنے کے پروقار تقریب میں ہزارہ ہزارے والوں نے اپنے روایتی انداز میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم عہدے دران اور ہزارہ کی سرکردہ شخصیات اشفاق قریشی،چوہدری دلپذیر،بشیرخان سواتی ،عارف تنولی ،چوہدری نورالحسن گجر،اعظم اعوان ،علی وراث خان،راجہ محمد مسکین , شیراز جدون,سردار آصف اور عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے سردار زاکررحمان اور دیگر نے اپنے خطابات میں ہزارہ کے کلچر کو اجاگر کرنے پر روشنی ڈالی اور ہزارہ کے حقوق نہ ملنے پر سیاسی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ ہزارہ میں ٹورزم پولیس اور دیگر اداروں میں مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کر کے باہر سے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے جو ہمارے نمائندوں کی نااہلی ہے آنے والوں الیکشن میں ووٹ صرف انکو دیں جو ہزارہ کے حقوق کا تحفظ کر سکیں اور اسمبلیوں میں جا کر صوبہ ہزارہ کا مطالبہ منوا سکیں ۔تقریب میں ہزارہ کا روایتی ڈانس گھمبیر اور میوزک نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب میں شریک شرکا ہزارہ کے روایتی لباس زیب تن کر کے شریک ہوئے اور تقریب آرگنائزر عاطف تنولی،راجہ دانش،امتیاز قریشی،اور اعظم اعوان نے فورم کی جانب سے تقریب میں شریک شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image