Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

خیبرپختونخوا، ہفتے سے ہونے والی تیز بارشوں سے 25 بچوں سمیت 46 افراد جاں بحق، 60 زخمی

Share

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایک ہفتے سے ہونے والی تیز  بارشوں سے 25 بچوں سمیت 46 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو چکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق افراد میں 25 بچے 12 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں۔ تیز  بارش کے باعث صوبہ بھرمیں مجموعی طورپر  2 ہزار 875 گھروں اور 436 گھروں مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 26سرکاری سکولوں کو نقصان پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حادثات خیبر، دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ اور دیگر اضلاع میں ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 11 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image