Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

Share

خیبر پختون خوا کابینہ تشکیل دیدی گئی اور گورنر کے پی نے سمری پر دستخط کردیے۔

15 رکنی کابینہ آج پشاور میں حلف اٹھائے گی۔ صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزرا کے ناموں کی منظوری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سےملاقات کے موقع پر دی تھی۔

وزرا میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمن، سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی  اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی تقرر کیا جائے گا جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم ، محمد علی سیف، مشال اعظم ، زاہد چن زیب شامل ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image