Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ ہ

Share

راولپنڈی: راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔گہرے بادلوں اور برفانی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ۔

واسا کی جانب سے راولپنڈی میں پہلے ہی سے رین ایمرجنسی نافذ ہے ۔بارشوں کے پیش نظر واسا کے تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی تھیں ۔

ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ نکاسی آب میں مصروف ہیں جب کہ نالہ لئی میں کٹاریاں پر 5 اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔

پی ایس ایل کے آج دو میچز کی پنڈی اسٹیڈیم میں میزبانی بھی خطرے میں پڑ گئے، پنڈی اسٹیڈیم اور شمس آباد کی حدود میں ابتک 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image