Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز کس وقت ہونگے؟

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے میچوں کے اوقات کا اعلان کر دیا جو کہ ہفتہ 17 فروری آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں ٹکرائیں گی، یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

جب ایک دن میں دو میچ ہوں گے یعنی ڈبل ہیڈر ہوگا اس دن  پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ نائٹ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پی سی بی نے رمضان المبارک کے دوران میچوں کے اوقات کا بھی اعلان کیا ہے، امکان ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا، تو رمضان میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کرکے اسٹیڈیم کا رُخ کرسکیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image