Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 9 ماہ میں 66 ارب کما لیے

Share

لاہور: پاکستان ریلوے کی آمدن ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 9 ماہ میں 66 ارب روپے کما لیے۔

رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان ریلوے کی آمدن 80 ارب روپے سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جب کہ محکمے کے پاس 10 روز کا ڈیزل اسٹاک بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں کے بلاتعطل آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل بھی خرید لیا گیا ہے۔

سی ای او عامر علی بلوچ کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ریلوے پر اعتماد کرنے پر مسافروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ریلوے انتظامیہ نے عید کی اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر کیا گیا۔

ریلوے نے ملازمین کی 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی 5 روز قبل ہی بینکوں میں بھجوا دی ہے جب کہ اس سے قبل تنخواہیں تین تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image