Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

ریلوے کی آمدن 60ارب تک پہنچ گئی، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم

Share

لاہور: ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی جس کے سبب تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی ختم کر دی گئی۔

کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی تاہم پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے بتایا کہ اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں۔ مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے جوکہ ہر ماہ کی یکم، پانچ، 10، 15 اور 25 تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں۔ تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بینک جایا کریں گے۔

سی ای او ریلوے نے کہا کہ عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی 100 فیصد ہوگئی، مسافروں کی سہولت کے لیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image