Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

Share

راولپنڈی : سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، جس میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید 3گواہان کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، کیس کی سماعت خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی اورراجہ یاسر عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

ایف آئی اے کی جانب سے مزید 3 گواہان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، گزشتہ سماعت پر وزرات خارجہ کے تین گواہان محمد نعمان، شمعون قیصر اور عمران ساجد کے بیانات قلمبند کر کے ان پر جرح مکمل کی گئی تھی۔

سائفر کیس میں وفاقی پراسیکیوٹرذوالفقار عباس نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سماعت پر تین گواہان کے بیانات قلمبند کے گئے، آج کی سماعت میں مزید 3گواہان کےبیانات قلمبند کرکے ان پر جرح ہوگی، مجموعی طورپر 26 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image