Sargaram | Newspaper

پیر 06 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Share

سوات: پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے ہائی کورٹ مینگورہ بینچ سوات (دارالقضا) سوات جا رہے تھے کہ دارالقضاء کے نزدیک پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔(روزنامہ سر گرم)

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں بنڑ پولیس نے حراست میں لیا ہے اور بغیر کسی ایف آئی آر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image