Sargaram | Newspaper

جمعرات 09 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج

Share

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے لاہور میں واقع گارڈن ٹاؤن میں گھر پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے لاہور میں واقع گارڈن ٹاؤن میں گزشتہ روز حملہ ہوا تھا جس میں تین ملازمین بھی زخمی ہوئے تھے اس واقعے کا مقدمہ آج صبح سی ٹی ڈی پنجاب نے درج کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے اس حملے کا مقدمہ، واقعے میں زخمی کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر بدھ کے روز ہونے والے حملے میں تین افراد کانسٹیبل عامر علی، خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے جب کہ حملے سے 2 گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

متن کے مطابق گرنیڈ گیراج اور گھر کے صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا۔ حملے کے بعد علاقے کی مکمل ناکا بندی کی گئی تھی جب کہ حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ثاقب نثار کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکا ہوا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت ثاقب نثار اور ان کی فیملی گارڈن ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود تھی تاہم سب خیریت سے رہے، سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو دو بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image