Sargaram | Newspaper

اتوار 12 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سراج الحق کے استعفے پر دستور کے مطابق فیصلہ ہو گا: ترجمان جماعتِ اسلامی

Share

جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے دستور کے مطابق سراج الحق کے استعفے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ لاہور میں جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس ہو گا۔(روزنامہ سر گرم)

جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق اجلاس میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے استعفے پر غور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جماعتِ اسلامی کے دستور کے مطابق سراج الحق کے استعفے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

قیصر شریف نے مزید کہا ہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں کامیابی نہ ملنے پر جماعتِ اسلامی پاکستان کی امارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

ترجمان جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image