Sargaram | Newspaper

منگل 30 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

سرکاری اسکیم کے تحت حج کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

Share

سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

 

خواتین پہلی مرتبہ محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اس اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانی ہوں گی۔

اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتے دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر ہی حج درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image