Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Share

سوات،(روزنامہ سر گرم) مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا  کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکزکا مرکز کا کہنا ہے کہ زلزکے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

کراچی کے علاقے قائد آباد اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،جبکہ ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، شیرپاؤ کالونی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، لانڈھی، مظفرآباد کالونی، مسلم آباد کالونی، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں بھی زلزلہ آیا تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image