Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں

Share

کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں،سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 697 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 22 ہزار 593 ارب روپے رہا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق  حکومت نے جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1450 ارب روپے قرض لیا۔ جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے  رہا۔اس کے علاوہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر کے بینکنگ اعداد شمار بھی جاری کردیے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2023 میں بینکوں کے ڈپازٹس 79 ارب روپے بڑھے ،جس کے بعد  بینکوں کے ڈپازٹس 26 ہزار 397 ارب روپے رہے۔سٹیٹ بینک کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں بینکوں نے 40 ارب روپے قرض دیے،اسی ماہ تک بینکوں کے قرضوں کا حجم 11 ہزار 897 ارب روپے رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 610 ارب روپے رہا جبکہ اکتوبر تک سرمایہ کاری حجم 23 ہزار 232 ارب روپے رہا۔اس کے علاوہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں3.17 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی سروسنگ پرخرچ ہوئے، جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 2.017 ارب ڈالر قرضوں کے اصل پر خرچ ہوئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق  جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1.157 ارب ڈالر قرضوں کے سود ادائیگی پر خرچ ہوئے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image