Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

سینئر ایم کیوایم رہنما رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

Share

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ا س موقع پر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہرِ قائد کی ترقی، خوش حالی، قیامِ امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا چارٹر آف کراچی شہرِ قائد کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image