Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

شاہین بطور کپتان پہلی ہی سیریز میں ناکام ہوگئے

Share

قومی ٹیم کے فرنٹ لائن بولر شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان پہلی ہی سیریز میں ناکام ہوگئے۔

میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا، بہت سی غلطیاں ہوئیں، خاص طور پر بالنگ توقعات کے مطابق نہ کرسکے۔ اس ٹیم میں صلاحیت ہے، وننگ کمبی نیشن تیارکرنے(روزنامہ سر گرم) کے لیے کچھ وقت دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کےنتائج کو دیکھ کر تینوں میچز میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مشاورت سے کیا۔ اگر بولرز درست لائن و لینتھ پر بالنگ کرتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، کیوی ٹیم اپنی کنڈیشنز پر خطرناک حریف ہے۔

پٹائی کے باوجود شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر حارث رؤف کا دفاع کرتے نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے بولرز کو بھی رنز پڑے ہیں، میچ میں ایسا ہوتا ہے۔

کپتان نے صائم ایوب اور اعظم خان پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نوجوان کے لیے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں پرفارمنس مشکل ہوتی ہے، دوںوں ہی بہت باصلاحیت ہیں، صائم ایوب مستقبل کا اسٹار ہے۔ ہمیں ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

میچ فنش نہ کرنے پر شاہین نے بابراعظم پر تنیقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے تینوں میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اگر انہیں ایک اینڈ سے سپورٹ ملتی تو وہ میچ ختم کرکے واپس آتے، بابر نے ثابت کیا ہے کہ انکی فارم بحال ہوچکی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image