Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Share

لاہور:لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں شاہین نے کوٹے کے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہین سے قبل سابق کرکٹر وہاب ریاض نے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا اپنے نام کیا تھا۔اس فہرست میں فاسٹ بولر حسن علی کا دوسرا نمبر ہے جو 107 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہیں وہاب ریاض کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے محض 6 وکٹیں درکار ہیں۔پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 87 وکٹوں کے ہمراہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image