Sargaram | Newspaper

منگل 30 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

’’طیارے میں جگہ نہیں ہے‘‘، پی آئی اے 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی

Share

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 942 پچاس مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ میں جگہ نہیں تھی۔

جدہ سے عمرہ زائرین کو گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا لیکن پی آئی اے کے عملے نے پچاس مسافروں کو جہاز میں گنجائش نہ ہونے کا کہہ کر معذرت کرلی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہوٹل پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو لے کر واپس پہنچ جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ پرواز پر زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں جنہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image