Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن امریکی نہیں مانے: اسحاق ڈار

Share

سلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی، نواز شریف نے بھی اپنے دور میں کوشش کی، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بھی بات کی۔ میں نے بھی اس پر بات کی لیکن وہ نہیں مانے، میری اس حوالے سے 2013 اور 2018 میں بھی بات چیت ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ عافیہ کو واپس بھیجنے کے لیے امریکا کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔ بات ہوئی، میں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جلد سے جلد پاکستان آئے، ہم نے اس کے لیے کافی حل دیے، ہم چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ واپس آئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کابینہ بنتے ہی ہماری ترجیح ہو گی کہ ان سے درخواست کریں کہ بیٹی کو پاکستان کے
قوانین کے مطابق لایا جائے، یہاں بہت کچھ ہو سکتا ہے اور سزا یہیں مل سکتی ہے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں کرے گا۔
وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کی بیٹی جس نے اتنا نقصان اٹھایا وہ پاکستان نہ آئے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس حوالے سے بھرپور سفارتی کوششیں کی جائیں گی۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image