Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

عالمی جریدے نےبانی پی ٹی آئی کا مضمون ایک بار پھر پوسٹ کر دیا ، مضمون اب تک کتنی بار شیئر کیا گیا ؟ اہم تفصیلات جانیے

Share

اسلام آباد :(روزنامہ سر گرم)  عالمی جریدے نےبانی پی ٹی آئی کا مضمون  ایک بار پھر پوسٹ کر دیا ،  یہ مضمون اب تک کتنی بار شیئر کیا گیا ؟  اس حوالے سے سینئر صحافی فاروق اقدس کی "جنگ ” میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں اہم تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے مبینہ طور پر لکھا گیا ایک مضمون جو برطانوی جریدے ”دی اکانومسٹ“ نے شائع کیا تھا اس بارے  میں یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا کہ یہ مضمون کب اور کہاں لکھا گیا اور کیا واقعی اس کے لکھنے والے عمران خان تھے یا پھر ان کی سوچوں اور خیالات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ مضمون کسی اور نے تحریر کیا ؟دوسری طرف پیر کی صبح بانی پی ٹی آئی کا شائع کردہ مضمون مذکورہ برطانوی جریدے نے ایک بار پھر پوسٹ کر دیا ہے۔ اس طرح مذکورہ مضمون آٹھویں بارشیئر کیا گیا ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image