Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کا خوف، نیتن یاہو غزہ پر قبضے کے بیان سے پھر گئے

Share

عالمی عدالت انصاف کی سماعت سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پر قبضے کے حوالے سے لہجہ تبدیل ہو گیا۔

جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے، جنوبی افریقا کی جانب سے  عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست پر 11 اور 12 جنوری کو سماعت ہو گی۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق آئی سی جے کی سماعت سے قبل اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر مستقل قبضے کرنےکاکوئی ارادہ نہیں، مقصد غزہ کو حماس سے پاک کرانا اور  اسرائیلی شہریوں کی بازیابی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقاصد کے حصول کےبعد غزہ سےفوج نکال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے ہی  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی کے بجائے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے  نظر آئے ہیں۔

گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ  افواج کے پاس جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور لڑائی حماس کے ختم ہونے تک پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔

نیتن یاہو نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے بغیر بھی یرغمالیوں کو رہا کروا لیں گے، جنگ کے بعد غزہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، یحییٰ السنوار کو قتل کرکے جنگ کا خاتمہ کریں گے اور جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول اسرائیلی فورسز کے ہاتھ میں ہو گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image