Sargaram | Newspaper

پیر 13 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

عام انتخابات: کے پی پولیس نے سکیورٹی کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی

Share

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے عام انتخابات کی سکیورٹی کے حوالے سے ایپ تیار کرلی۔

ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے  موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے سی پی او ، ڈی پی او، آر پی او آفس میں انتخابات کے روز تمام مانیٹرنگ ہو گی۔

عرفان طارق نے کہا کہ ایپ میں پورے صوبے کی میپنگ مکمل کرلی گئی ہے، ایپ میں ایمرجنسی الرٹ، گو آن لائن، نوٹیفکیشن الرٹ اور  صحت سہولتوں سمیت مختلف فیچرز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر بھی شامل ہے، صوبے کے 137 ہاٹ اسپاٹ پر پولیس اہلکارباڈی کیم استعمال کریں گے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image