Sargaram | Newspaper

منگل 30 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

عدت کیس؛ خاور مانیکا کے وکیل دلائل دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ عدالت

Share

اسلام آباد: سیشن جج نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے وکیل دلائل دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

بار بار طلبی کے باوجود بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش نہیں ہوئے۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ عباسی صاحب دلائل دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ آج وہ نہیں آئیں گے تو ہم درخواست پر فیصلہ کردیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نکاح خواں ، ایک نکاح کا گواہ اور خاور مانیکا کا ایک ملازم اس کیس میں گواہ ہے، خاور مانیکا کی شکایت پر 496 اور 496 بی کی دفعات شامل کی گئیں، ٹرائل کورٹ نے 496 بی کے دفعہ کو حذف کرکے 496 کے تحت سزا سنائی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image