Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ایس او پیز طے، فوکل پرسن مقرر

Share

راولپنڈی: عمران خان سےجیل میں ملاقات کے لیے ایس او پیز طے کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کردیے گئے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا، اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آ گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے۔(روزنامہ سر گرم)

جیل میں ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے، جس کے مطابق جیل میں ملاقاتوں کے لیے بانی چیئرمین پیٹی آئی نے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے ۔ جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا۔ ہفتے میں 2 دن یعنی منگل کو فیملی، جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی ۔

ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image