Sargaram | Newspaper

جمعہ 10 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

عمران خان کا امریکا سے انتخابات میں دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ

Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا سے پاکستان میں عام انتخابات دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا کو انتخابات پر مزید سخت مؤقف اپنانا چاہیے، جس طرح پی ٹی آئی کو انتخابات سے آؤٹ کیا گیا، امریکا کو مزید سخت آواز اٹھانی چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ امریکا نے ڈیکٹیٹرز اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، اب امریکا کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے انتخابی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اور ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہم احتجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو امریکا خود کو چیمپیئن سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے، امریکا کا کاسمیٹکس قسم کا بیان قبول نہیں، جنہوں نے دھاندلی کی ہے ان کے خلاف امریکا مزید سخت مؤقف اختیار کرے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image