Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ جنگ پر بین الاقوامی خاموشی پر سعودی عرب نے لہجہ سخت کرلیا

Share

غزہ جنگ پر بین الاقوامی خاموشی پر سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ نے لہجہ سخت کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر فیصل بن فرحان نے پیر کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے آغاز پر غزہ جنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری پر سخت تنقید کی۔(روزنامہ سر گرم)

جنیوا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کن حقوق کی بات کر رہے ہیں، غزہ ملبے کے نیچے ہے؟ عالمی برادری کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟

سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور لوگ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کا شکار ہو رہے ہیں؟

سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 30 ہزار افراد کی موت، 20 لاکھ سے زائد افراد کی فاقہ کشی، سیکیورٹی، پانی، بجلی اور ادویات کی عدم دستیابی کے باوجود سلامتی کونسل اب بھی بغیر کسی نتیجے کے اجلاس ختم کر رہی ہے۔

TAGGED: ,
Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image