Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ: خواتین اور بچوں سمیت 24 گھنٹوں میں مزید 306 فلسطینی شہید

Share

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اس دوران مزید 306 فلسطینی شہری جام شہادت نوش کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 328 ہوگئی ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 306 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے باعث مزید 78 خواتین اور 139 بچے شہید ہوئے، مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2719 خواتین اور 4237 بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے جن راستوں کو انخلا کے لیے محفوظ قرار دیا ہے، انہی راستوں پر موت بانٹی جارہی ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے ان راستوں کو بے گھر افراد کے لیے پھندوں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کابینہ کا اجلاس ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مملکت غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو جاری رکھی گی۔

کابینہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کرتے رہے اور کر رہے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع،انصاف پرمبنی حل کیلئے کام کر رہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image