Sargaram | Newspaper

اتوار 12 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کیخلاف جرائم کا عکاس ہے، آرمی چیف

Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا کہناہے کہ فلسطین پر غیرقانونی قبضے کے خاتمے کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے‘ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے‘ عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لئے متحرک ہو۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیومیں فلسطین کے سفیر احمد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، اسکولز، یونیورسٹیز ، امدادی کارکنوں اور ہسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے 1967 سے پہلے سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image