Sargaram | Newspaper

بدھ 08 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 600 سے زائد مریض اور عملہ تاحال لاپتا

Share

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تین ماہ گزر جانے کے باوجود بھی جاری ہے، اسرائیلی افواج نے وسطی غزہ کے دیرالبلح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر ڈرون حملہ کردیا جس میں کئی مریضوں اور عملے کے افراد کا شہادتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے دیرالبلح میں اسرائیلی حملے میں اب تک 8 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے 600 سے زائد مریضوں اور عملے کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے دیر البلح میں الاقصٰی شہدا اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد مریضوں اور طبی عملے کے 600 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہے جن کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image