Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں بھیڑیا دندناتا پھر رہا ہے، وزیراعظم

Share

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و بربیت انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور مجرم وہاں بھیڑیے کی طرح دندناتا پھر رہا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد (روزنامہ سر گرم)   میں علما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں ڈھائی ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم و بربیت پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ وہاں 9 ہزار بچے شہید ہو چکے اور ہم ان کی زندگیاں بھی نہیں بچا پا رہے ہیں۔ اگر اجتماعی طور پر کچھ نہیں کر سکتے تو انفرادی طور پر کیا کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بنی اسرائیل کے بچوں کا دو ہزار سال بعد آج پھر قتل عام ہوا ہے۔ بچوں کا قاتل کیسے قابل احترام ہو سکتا ہے۔ جس کو مجرم قرار دیا جانا چاہیے وہ بھیڑیا غزہ میں دندناتا پھر رہا ہے۔ اگر کوئی مسلمان حکمراں اس طرح کی حرکت کرے گا وہ بھی ظالم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کی اپنی ایک شناخت ہوتی ہے، وہ ہمیشہ معقول ہوتا ہے، جو نامعقول ہوگا وہ مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔ وہ نامعقول نہیں ہوسکتا

نگراں وزیراعظم نے کہا ک ابن آدم کے خاندان کے مختلف نمونے موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام نمونوں کو اپنی سخا میں رکھتا ہے۔ قرآن و حدیث ہماری بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے غاصب اسرائیلیوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یا تو نبی موسوی کا دعویٰ ختم کر دیں یا پھر قتل عام بند کر دیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image