Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں شہداء کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی

Share

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 30 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار بچے اور 3300 خواتین شہید ہوئیں جبکہ 1800 بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں اور کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں شمال کے کئی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے اسکول، اسپتال اور رہائشی عمارتوں پر بے دریغ بم باری کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا کے اسپتال کے آس پاس، صابرہ کے علاقے اور اقوامِ متحدہ کے زیر انتظام الفلاح اسکول پر بھی بم باری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق الوفا اسپتال پر اسرائیلی طیاروں کی بم باری سے اسپتال کے ڈائریکٹر شہید اور کئی ڈاکٹر زخمی ہو گئے جبکہ القصا صیب کے علاقے میں گھر پر بم پھینکا گیا جس سے 3 بہنیں شہید ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے 4 بچے انتقال کر گئے، نوزائیدہ بچوں کو غزہ سے باہر لے جانے کا مؤثر طریقۂ کار موجود نہیں ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image