Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ کے اسکول سے ہاتھ پاؤں بندھی 30 سے زائد لاشیں برآمد

Share

اسرائیلی فوج کا غزہ میں فلسطینیوں کا بدترین قتل عام جاری ہے، شمالی غزہ کے اسکول سے ہاتھ پاؤں بندھی 30 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے قتل عام کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے اسکول سے 30 سے زیادہ لاشیں اجتماعی قبر سے ملی ہیں، لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں، ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے، ان تمام فلسطینیوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام شواہد ثابت کرتے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ شہر کی 90 ہزار آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا، اسرائیلی فورسز کی جانب سے ناصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ 10 روز سے جاری ہے۔

اسپتال کے احاطے میں فائرنگ اور ڈرون حملے جاری ہیں، العودہ اسپتال پر شیلنگ بھی کی گئی، جبکہ رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں  بھی چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے  15 فلسطینی گرفتار کرلیے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image