Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے لئے پاکستان چھوڑنے کا آخری دن

Share

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لئے رضا کارانہ بنیادوں پر ملک چھوڑنے کا آخری دن  ہے۔غیر قانونی افراد کے لئے قائم کردہ کیمپس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اپنے وطن واپسی کے حوالے سے افغان باشندوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیڈ لائن دینے کے بعد حکومتِ پاکستان باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس بھیج رہی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ٹھہرانے کا موٴثر انتظام کیا گیا ہے۔کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔پناہ گزین کیمپس میں کھانے پینے، ادویات، علاج معالجے سمیت ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔30 اکتوبر کو 11,553 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔11,553 افغان شہریوں میں 3153 مرد، 2823 خواتین اور 5577 بچے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کے لیے512 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

اب تک کل 104,481 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

ایپکس کمیٹی میں کئے گئے حکومتی احکامات کے پیشِ نظر افغان باشندے رضاکارانہ طور پر بذریعہ چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی افراد کی عارضی رہائش کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی افراد کے لئے کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ غیر قانونی افراد کے لئے قائم کردہ کیمپس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image