Sargaram | Newspaper

جمعہ 10 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

فلسطین میں صورتحال بگڑی تو خاموش نہیں رہیں گے، ایران

Share

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل اور امریکا دونوں کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

قبل ازیں دوحا میں ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو کوئی صورت حال قابو کرنے کی ضمانت نہیں دے سکے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی حمایت کے اصولوں اور اقدار سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image