Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

Share

امتحانی شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا، دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان، غذا اورغذائیت کے مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ آخری پرچہ 18 مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔

دوسری جانب نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 مارچ اور اختتام5 اپریل کو ہوگا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image