Sargaram | Newspaper

منگل 07 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

مجھے دو جماعت پسند تھیں، ایک جماعت اسلامی اور ایک ایم کیو ایم ،بیرسٹر گوہر خان نے وجہ بھی بتا دی

Share

سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ مجھے دو جماعت پسند تھیں، ایک جماعت اسلامی اور ایک ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی میں پھر بھی جمہوریت ہے،ایم کیو ایم میں متوسط طبقے سے لوگوں کو اوپر لایا جاتا تھا،ایم کیو ایم والے بھی لائن میں لگ گئے، ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 15سیٹیں لیں،کیا بہتر ہوتا کہ عہدے کے پیچھے نہ جاتے۔

بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ درس یتے ہیں کہ ہم جمہوریت پسند ہیں، یہ جمہوریت پسند نہیں مفاد پرست ہیں،دونوں ہمیں جمہوریت کا درس دے رہے ہیں،ہمیں تو درس دیتے ہیں، اپنے گریبانوں میں جھانکیں،یہ اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں،ان کو جمہوریت راس  نہیں آتی،کیا شہبازشریف نے ملک قیوم کو فون کرکے سزائیں نہیں دلوائیں، یہ عہدے بانٹتے ہیں، جمہوریت سے ان کا دور دور تک تعلق نہیں،یہ سب پاور شیئرنگ پر یقین رکھتے ہیں،کیا کوئی اور بندہ نہیں ہے کہ یہ صدارت زرداری کو دے رہے ہیں،

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image