Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں،پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی کا ویڈیو بیان

Share

اکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے مریم نواز سے متعلق  بیان پر معافی مانگ لی۔

ویڈیو بیان میں جمیل اصغر بھٹی کا کہناتھا کہ مریم نواز بلاشبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں،کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی،مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا،

صدر پی ٹی آئی لاہور کا مزید کہناتھا کہ مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں،میں سمجھتا ہوں مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہئے،انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے ہر کسی کی ماں، بہن، بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image