Sargaram | Newspaper

جمعہ 10 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

مری اورگلیات میں زیادہ برفباری کا امکان، الرٹ جاری

Share

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے مری اور گلیات میں بارشوں اور برفباری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی روزکی نسبت رواں ہفتے مری اور گلیات میں برفباری کےامکانات زیادہ ہیں، اس دوران مری،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری اورگلیات میں پیر سے بدھ تک موسم شدید سرد رہنے، بارش اور برفباری کا امکان ہے، اسی طرح جمعرات سے اتوار تک موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے طویل خشک موسم بلآخر ختم ہوگیا ہے۔

ملکہ کوہسار  مری میں بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے تو دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image