Sargaram | Newspaper

منگل 30 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

ملک بھر کیلیے بجلی 1.70 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونیکا امکان

Share

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.70 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، یکساں ٹیرف کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست ہے۔

کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے، یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے اور نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image