Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

مودی حکومت کا سری نگر کی عید گاہ میں نمازِ عید کی اجازت دینے سے انکار

Share

مودی حکومت نے کشمیریوں کو سری نگر کی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

اس حوالے سے بی جے پی رہنما اور مقبوضہ علاقے کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ اس سال بھی عید گاہ سری نگر میں نمازِ عید ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بی جے پی رہنما نے اپنے اس فیصلے کا جواز فراہم کرنے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ عید گاہ کی حالت درست نہیں۔

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے دیگرحقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔

کشمیری مسلمانوں کو جمعے اور عید کی نمازوں کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے، انہیں محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image