Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں ان کے خلاف دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی لیکن وہ احتجاج سندھ میں کر رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی

Share

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ ان کے خلاف دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی لیکن وہ احتجاج سندھ میں کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کا ایک ساتھ بیٹھنا سیاسی قیامت کی نشانی ہے۔

اسلام آباد میں ندیم افضل چن کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری جب صدر تھے تو سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجا۔ ریفرنس میں کہا ذوالفقار بھٹوکو انصاف دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز صدارتی ریفرنس پر رائے دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کی جیت ہے کہ تاریخ کی درستگی کی  گئی۔  ذوالفقار بھٹو کیس پر عدالت سے ہم سرخرو ہوئے۔  آصف زرداری دوبارہ صدر بنیں گے،ریفرنس واپس آئےگاتواس پر دستخط کریں گے۔ صدر کیلئے درکار نمبر گیم سے زیادہ نمبرہمارے پاس  موجود ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image