Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

نئی جماعت بنانے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کروں گا: شاہد خاقان عباسی

Share

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں، نئی جماعت بنانے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کروں گا۔

اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 3 بڑی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں، ان جماعتوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے۔(روزامہ سر گرم)

ان کا کہنا ہے کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے صرف الیکشن اور سیاست میں جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، الیکشن مقدس عمل ہے اس کو متنازع بنانے سے ملک کو نقصان ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے صرف الیکشن اور سیاست میں جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، الیکشن مقدس عمل ہے اس کو متنازع بنانے سے ملک کو نقصان ہو گا۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد تھے، پارٹی میں اختلاف ہے جس پر اس سے علیحدہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کو متنازع نہیں بنایا جانا چاہیے، یہ سسٹم چلنے والا نہیں، نہ ہی 2018ء میں چلا، نہ اب چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، جو الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہو گا؟

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image